turky-urdu-logo

پیریس سینٹ جرمین کلب کے کھلاڑی ہوئے کورونا وائرس کا شکار

فرانسیسی فٹ بال پاور ہاوس پیرس سینٹ جرمین ( پی ایس جی) نے اپنے ٹیم ممبرز میں کورونا وائرس انفیکشن موجود ہونے کی اطلاح دی ہے۔

پی ایس جی نے ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ پی ایس جی کے تین کھلاڑیوں میں کویڈ ٹیسٹ کے بعد کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑیوں کو سب سے دور رکھا جا رہا ہے اور ان کی صحت کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔

کلب نے  کورونا وائرس کا شکار ہونے والے کھلاڑیوں کے نام  نہیں بتائے۔

پی ایس جی  کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں تمام کھلاڑیوں اور عملے کا دوبارہ کورونا  ٹیسٹ کیا جائے گا۔

Read Previous

ترک اپنی آزادی کا 101 واں جشن آج منائیں گے

Read Next

اسرائیل کے معروف یہودی مذہبی پیشوا ربی نتانل شریکی کو گرفتار کرنے کا حکم

Leave a Reply