turky-urdu-logo

اسرائیل کے معروف یہودی مذہبی پیشوا ربی نتانل شریکی کو گرفتار کرنے کا حکم

اسرائیل کی ایک عدالت نے خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے مقدمے میں ربی نتابل شریکی کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

دو خواتین نے عدالت کو بتایا کہ ربی نے ان کے جسم کو نامناسب طریقے سے چھوا تھا۔

خواتین کا کہنا تھا کہ وہ ربی نتانل شریکی کے پاس مشورہ کرنے گئیں تو انہوں نے ان کے جسم کو نامناسب طریقے سے چھوا اور کہا کہ وہ باہر جا کر کسی کو اس کے متعلق نہ بتائیں ورنہ ان کے اپنے شوہر بھی ان کی باتوں پر یقین نہیں کریں گے۔

عدالت میں زیر سماعت مقدمے کی خبر شائع ہونے پر کچھ اور خواتین نے بھی اس طرح کے الزامات عائد کئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین تک رسائی کی کوششیں کر رہی ہے۔

دو ماہ قبل اسی طرح کے ایک اور کیس کی بھی پولیس نے تفتیش مکمل کر کے یہودیوں کے مذہبی پیشوا کو گرفتار کیا تھا جس میں کچھ طالب علموں نے ربی کے رویئے سے متعلق شکایات کی تھیں۔

Read Previous

پیریس سینٹ جرمین کلب کے کھلاڑی ہوئے کورونا وائرس کا شکار

Read Next

مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اجتماعی قبروں کی شفاف تحقیقات کرے، اقوام متحدہ

Leave a Reply