turky-urdu-logo

فلسطینی گلوکار کی استنبول میں پہلی بار پرفارمنس

فلسطینی گلوکار نائی برغوتی نے ترکیہ کے شہر استنبول میں پہلی بار پرفارم کیا۔

برغوتی نے موئی سین میں اپنے کنسرٹ کا آغاز  ترک گانا "آہ استنبول” گا کر کیا۔

انکا کہنا تھا کہ یہاں آنے کے لئے آپ سب کا شکریہ۔

میں استنبول جیسے شاندار شہر میں پہلی بار گانا گا کر بہت خوش ہوں۔

برغوتی، جو یروشلم میں پیدا ہوئی تھی انہوں  نے اپنے مقبوضہ آبائی شہر کے اعزاز میں کچھ گانے گائے۔

اس نے 14 سال کی عمر میں اپنے پیشہ ور گلوکاری کا آغاز کیا اور فلسطین میں ایڈورڈ سیڈ نیشنل کنزرویٹری آف میوزک میں کلاسیکل بانسری پرفارمنس میں اپنی تعلیم مکمل کی۔

برغوتی نے نیویارک، پیرس، ایمسٹرڈیم اور لندن جیسے شہروں میں کنسرٹ کیے ہیں۔

Read Previous

ترکیہ کے قومی طور پر تیار کردہ تحقیقاتی راکٹ کا کامیاب تجربہ

Read Next

ترکیہ اور پاکستان  اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں، علی شاہین

Leave a Reply