turky-urdu-logo

ترکیہ کے قومی طور پر تیار کردہ تحقیقاتی راکٹ کا کامیاب تجربہ

ملک کی دفاعی صنعت کی ایجنسی (SSB) نے کہا ہے کہ ترکیہ کے قومی طور پر تیار کردہ تحقیقاتی راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

ROKETSAN کے تیار کردہ راکٹ کا تجربہ ترکیہ کے شمال مغربی صوبہ میں کیا گیا۔

ایس ایس بی نے کہا ہے کہ ہمارا تحقیقاتی راکٹ، جسے ہماری جدید انجینئرنگ ٹیکنالوجیز کے ساتھ خلا تک پہنچنے کی ہمارے ملک کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر تیار کیا گیا تھا۔ اسے کامیابی سے لان کیا گیا اور اسکا جائزہ لیا گیا ہے۔

وزیر صنعت و ٹیکنالوجی  نے بھی راکٹ کے لانچ کی تعریف کی اور ROKETSAN کو مبارکباد دی۔

ترک دفاعی صنعت کی ایجنسی کے صدر نے کہا ہے کہ ہماری راکٹ ٹیکنالوجیز کی بدولت، جسے ہم نے کامیابی کے ساتھ لانچ کیا ہے، ہمارے خلائی مطالعات میں زبردست رفتار آئے گی۔

 

Read Previous

استنبول:قونصلیٹ جنرل میں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب

Read Next

فلسطینی گلوکار کی استنبول میں پہلی بار پرفارمنس

Leave a Reply