turky-urdu-logo

فلسطین نے اپنی باری آنے پر عرب لیگ کی سربراہی لینے سے انکار کر دیا

فلسطین نے اپنی باری آنے پر عرب لیگ کی سربراہی احتجاج کے طور پر لینے سے انکار کر دیا ہے۔

فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے راملہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور تعلقات قائم کرنے پر احتجاجاً عرب لیگ کی سربراہی لینے سے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے حالیہ اجلاس میں بعض با اثر عرب ممالک نے اسرائیل، یو اے ای اور بحرین کے تعلقات قائم ہونے کی مذمتی قرار داد کو مسترد کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ عرب لیگ کے رکن ممالک میں ہر سال لیگ کی سربراہی رکن ممالک کو دی جاتی ہے اس بار سربراہی فلسطین کے پاس آنا تھی جو فلسطین نے احتجاجاً لینے سے انکار کر دیا ہے۔

وزیر خارجہ ریاض المالکی نے واضح کیا کہ فلسطین عرب لیگ کی رکنیت سے دستبردار نہیں ہو رہا ہے وہ عرب لیگ کا حصہ رہے گا۔

Read Previous

وبا کے دوران تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے ترک کمپنی نے بچوں میں ٹیبلیٹ تقسیم کیے

Read Next

ترکی اور امریکہ کے درمیان حالیہ تنازعات کا اثر آنے والے نسلوں پر پڑے گا، ترک سفیر

Leave a Reply