ترکی کی ایک ڈرون کمپنی کے پروڈیوسر بائیکر نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس وبائی مرض کے وقت طلباء کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 5000 ٹیبلیٹ کمپیوٹرز بچوں کو عطیہ کیے جائیں گے۔
بائکر کے جنرل منیجر سیلیوک بائریکٹر جو ایک ٹیکنالوجی خیراتی ادارے کے سربراہ بھی ہیں ، انکا کہنا ہے کہ اس شعبے میں دیگر کمپنیوں کو بھی شراکت کرنی چاہیے۔
ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز (ٹی یو ایس اے ایس) 5000 ٹیبلیٹ کمپیوٹرز عطیہ کرکے اس مہم میں شامل ہوئی۔
بائکر کا کہنا تھا کہ اگر ترکی کے بچوں اور نوجوانوں کو مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ بہت کچھ کر سکتے ہیں۔
ہم نے ان قیمتی ہیروں کی خوبصورتی کو اور بڑھانے کے لیے یہ مہم شروع کی ہے۔
گذشتہ مارچ میں کورونا وائرس کے باعث سکولوں کو بند کر دیا گیا تھا۔ تا ہم ایجوکیشن انفارمیشن نیٹ ورک ( ای بی اے ) کی مدد سے حکومت آن لائن کلاسز جاری رکھنے میں کامیاب رہی۔
31 اگست کو گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد کلاسز دوبارہ شروع ہوئی اور آن لائن کلاسز لینے کے لیے آلات میسر نہ ہونے پر بچوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔