turky-urdu-logo

ترکی کی جانب سے فلسطین میں سرمایہ کاری سے اسرائیل پر انحصار کم ہو گا، فلسطینی وزیر اقتصادیات

فلسطینی وزیر اقتصادیات خالد الا اصیلی   کا کہنا ہے کہ ترکی  کی جانب سے مقبوبہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقوں میں  منظم صنعتی   علاقے  کا قیام فلسطین کے اسرائیل پر انحصار میں کمی لانے کا سبب بنے گا۔

جنین شہر میں 1100 ایکڑ رقبے پر  ترکی، امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے فراہم کردہ مالی اعانت سے قائم کیے جانے والے صنعتی علاقے کے اندر خوراک  اور ٹیکسائل  کارخانے لگائے جائینگے  علاوہ ازیں یہاں پر موٹر گاڑیوں کی اسمبلنگ  بھی کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کی حکمت عملی نقطہ نظر کے اسرائیلی معیشت سے مرحلہ وار علیحدگی کی حکمت عملی کے تحت جینن میں  تیار کی جانے والی مصنوعات اسرائیل سے درآمد کردہ مصنوعات کا متبادل ہوں گی  لہذا اسرائیل   پر ہماراانحصار کم ہو جائے گا ۔

ترکی  کی یہ کوشش ترک عوام کی فلسطینی عوام سے محبت کی عکاس ہے اسی طرح فلسطین کے عوام اپنے دلوں  میں ترکی کے لیے خاص مقام رکھتے ہیں۔ اس  سرمایہ کاری  کی بدولت 5 ہزار افراد کو براہ راست اور 15 ہزار کو بلواسطہ روزگار فراہم ہو گا۔

Read Previous

سپرلیگ:ترکش کلب الیانسپور کو گالسترائے کلب سے شکست کا سامنا

Read Next

پی ایس ایل 6:پشاور زلمی نے اپنی پہلی جیت حاصل کر لی

Leave a Reply