
ترکیہ میں پاکستان کے سابق سفیر محمد سائرس سجاد قاضی کو پاکستان کا 32 واں سیکریٹری خارجہ مقرر کر دیا گیا ہے ۔
سائرس سجاد قاضی نے انقرہ میں بطور پاکستانی سفیر دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ میں گراں قدر خدمات انجام دی تھیں۔
سائرس سجاد قاضی خارجہ سروس کا شاندار اور وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
سائرس سجاد قاضی
محمد سائرس سجاد قاضی گزشتہ پانچ سال سے ترکیہ میں سفیر پاکستان کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں۔
وہ اس سے پہلےجنیوا، نیو دہلی اور واشنگٹن میں ایک اچھے سفارتکارکے طور پر اور پھر2015-2017 ہنگری میں سفیر ِ پاکستان کے طور پر اپنے فرائض ادا کرچکے ہیں۔
ان کے پانچ سالہ دور کو ترکیہ اور پاکستان کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کی جانے والی جدو جہد اور محنت کی وجہ سےسنہری حروف سے لکھا جائے گا۔