turky-urdu-logo

پاکستان کے ترقیاتی بجٹ میں پچھلے پانچ سال میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہو سکا

پاکستان کے دفاعی بجٹ میں پچھلے پانچ سال میں 50 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہوا لیکن ترقیاتی بجٹ محض 8 فیصد  بڑھ سکا۔

مالی سال دو ہزار سولہ سترہ میں جب نون لیگ کی حکومت تھی اس وقت پاکستان کا ترقیاتی بجٹ 894 ارب روپے کا اعلان کیا گیا۔ اس سال مختص کی گئی 894 ارب روپے کی رقم میں سے 86 ارب روپے استعمال نہ ہو سکے اور ترقیاتی منصوبوں پر 808 ارب روپے خرچ ہوئے۔

مالی سال دو ہزار سترہ اٹھارہ میں 1187 ارب روپے ترقیاتی بجٹ کیلئے رکھے گئے تھے لیکن اس سال بھی ترقیاتی بجٹ پوری طرح استعمال نہ ہو سکا۔ حکومت نے ترقیاتی بجٹ پر اپنے اعلان کردہ بجٹ سے 287 ارب روپے کم خرچ کئے۔ یوں حکومت نے 1187 ارب روپے ترقیاتی بجٹ میں سے صرف 909 ارب روپے ہی ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کر پائی۔

مالی سال دو ہزار اٹھارہ انیس میں بھی حکومت اپنے اعلان کردہ ترقیاتی بجٹ کو پوری طرح استعمال نہ کر پائی۔ اس مالی سال میں حکومت نے 971 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص کئے لیکن محض 662 ارب روپے خرچ ہوئے۔ اس طرح ترقیاتی بجٹ میں 309 ارب روپے کی کٹوتی ہوئی۔

مالی سال دو ہزار انیس بیس میں 864 ارب روپے کا ڈیولپمنٹ بجٹ پیش کیا گیا لیکن اس میں بھی 100 ارب روپے کم خرچ ہوئے۔ ترقیاتی منصوبوں پر صرف 760 ارب روپے خرچ ہو سکے۔ یکم جولائی کو شروع ہونے والے مالی سال کیلئے حکومت نے 949 ارب روپے کا ڈیولپمنٹ بجٹ مختص کیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ اس میں سے حکومت کتنے پیسے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کر پاتی ہے۔

Read Previous

پاکستان مقامی اور غیر ملکی قرضوں کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے

Read Next

ترکی کا کرد دہشت گردوں کے خلاف شمالی عراق میں آپریشن

Leave a Reply