TurkiyaLogo-159

پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کی ون ڈے اور ٹی 20 میں پہلی پوزیشن برقرار

پاکستانی کرکٹر بابر اعظم  اپنی کارکردگی سے ون ڈے اور ٹی 20  میں پہلی پوزیشن برقرار  رکھے ہیں ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے  ٹی 20، ٹیسٹ میچ اور ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بددستور پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہیں جبکہ ٹیسٹ میچ  میں چوتھی سے تیسری پوزیشن پر ہیں۔

 

ٹیسٹ  میچ کی رینکنگ میں وکٹ کیپر محمد رضوان 17ویں جبکہ ٹی ٹوئنٹی  رینکنگ میں محمد رضوان  دوسرے نمبر سے تیسرے نمبر پر چلے گئے اور انڈیا کے سوریا کمار یادیو   نے ان کی پوزیشن لے لی۔

 

دوسری جانب امام الحق کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی  ہے  ٹیسٹ رینکنگ میں امام الحق 49ویں پوزیشن پر جبکہ ون ڈے میچ میں وہ دوسری پوزیشن پر ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان قومی ٹییم کے کپتان بابر اعظم  کرکٹ کے تینوں فارمیٹ ون ڈے، ٹیسٹ میچ،اور ٹی ٹوئنٹی میں پہلی پوزیشن میں آنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی تھے۔

 

Alkhidmat

Read Previous

ترک صدر ایردوان کی ترکیہ کے دورے پر آئے لیبیا کے اعلی حکام سے ملاقات

Read Next

پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

Leave a Reply