turky-urdu-logo

پاکستان نے ایک بار پھر ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی

پشاور ہائیکورٹ نے دنیا بھر میں مشہور   وڈیو میکنگ ایپ ٹک ٹاک کو پورے پاکستان میں بند کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصر رشید خان کی سربراہی میں ٹک ٹاک کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور درخواست گزار کی وکیل نازش مظفر اور سارہ علی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید خان نے ریمارکس دیے کہ ٹک ٹاک پر جو ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں یہ ہمارے معاشرے کی عکاس نہیں ہیں  ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے اس کو فوری طور پر بند کیا جائے۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ڈی جی پی ٹی اے سے استفسار کیا کہ کیا ٹک ٹاک ایپلیکیشن بند کرنے سے ان کو نقصان ہو گا؟ جس پر ڈی جی جواب دیا جی ہاں نقصان ہوگا۔

ڈی جی پی ٹی اے نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے ٹک ٹاک کے عہدیداروں کو درخواست دی ہے لیکن ابھی مثبت جواب نہیں آیا۔

اس پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا کہنا تھا جب تک ٹک ٹاک کے عہدیدار آپ کی درخواست پر عمل نہیں کرتے اور  غیر اخلاقی مواد روکنے کے لیے آپ کے ساتھ تعاون نہیں کرتے، اس وقت تک ٹک ٹاک بند کر دی جائے۔

عدالت نے ملک بھر میں آج سے ہی ٹک ٹاک ایپلی کیشن کو بند کرنے کا حکم دیا۔

Read Previous

ترک وزیر خارجہ چاوش اولو کی قطر کے وزیر خارجہ شیخ بن عبد الرحمان سے ملاقات

Read Next

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز جون میں کھیلے جائیں گے

Leave a Reply