turky-urdu-logo

پاکستانی سفیر کا انقرہ میں ایناڈولو نیوز ایجنسی ہیڈ آفس کا دورہ

ترکی میں پاکستان کے سفیر محمد سجاد قاضی نے انقرہ میں تُرک سرکاری نیوز ایجنسی اینا ڈولو کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ ایجنسی کے ایڈیٹر انچیف متین متان اولو نے پاکستانی سفیر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان اور ترکی کے تعلقات سمیت کشمیر پر ہونے والی پیشرفت پر بھی بات چیت کی۔

پاکستانی سفیر نے اینا ڈولو نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں ہزاروں بھارتی شہریوں کو رہائش کی اجازت دی جا رہی ہے۔ کشمیر میں ایک بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرز پر کشمیر میں غیر کشمیریوں کو آباد کیا جا رہا ہے جو کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

پاکستانی سفیر نے تُرک حکومت اور خاص طور پر اینا ڈولو نیوز ایجنسی کا شکریہ ادا کیا جو کشمیر کے معاملے پر پاکستانی موقف کی تائید کر رہے ہیں۔

اینا ڈولو نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر انچیف نے کہا کہ ان کا ادارہ ترکی اور عالمی برادری کو کشمیر سمیت دیگر تنازعات پر اپ ڈیٹ کرتا رہے گا اور مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز اور بحرانوں پر اپنی خصوصی نشریات جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ دنیا بھر کے میڈیا میں سرگرم ہے اور کوئی نیوز چینل ایسا نہیں ہے جو کشمیر میں ہونے والے بھارتی ظلم و بربریت کی خبریں نہ دے رہے ہوں۔ کشمیر پچھلے 70 برسوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک تنازعہ بنا ہوا ہے۔ بھارت کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل نہیں کر رہا ہے۔ ایک طرف بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی اور دوسری طرف بھارتی فوج کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔

Read Previous

سعودی حکومت نے حج کی احتیاطی تدابیر جاری کر دیں

Read Next

یورپ بحرہ اوقیانوس میں تُرک سمندری حدود کا تنازعہ حل کرائے، تُرک وزیر خارجہ

Leave a Reply