turky-urdu-logo

نامور پاکستانی اداکار عمران عباس ارطغرل غازی اور کورولوش عثمان کے سیٹ پر پہنچ گئے

نامور پاکستانی اداکار عمران عباس ترکی کے تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی اور کورولوش عثمان کے سیٹ پر گئے۔

اپنے مداحوں کے لئے انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر جاری کی جس میں وہ کائی قبیلے کے پرچم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کے ساتھ ارطغرل غازی میں عبدالرحمان کا کردار ادا کرنے والے ترک فنکار جلال آل بھی موجود ہیں۔

عمران عباس نے ایک ویڈیو بھی شیئر بھی جس میں وہ ترک اداکار جلال آل کے ساتھ ایک گاڑی میں ایسی زمین اور آسماں اس کے سوا جانا کہاں اور دل دل پاکستان گا رہے ہیں۔ جلال آل نے پاکستانی اداکار کے ساتھ بھرپور وقت گزارا اور انہیں ترکی کی سیر بھی کروائی۔

عمران عباس نے ارطغرل غازی کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اوزجان سے بھی ملاقات کی۔ پاکستانی فنکار نے استنبول کی سیر بھی کی اور کئی تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا۔ ارطغرل غازی کے کئی فنکاروں نے عمران عباس سے ملاقات کی۔

Read Previous

فرانس میں اسلام دشمنی کی سرکاری سرپرستی کی تحقیقات کی جائیں، این جی اوز کا یورپین یونین سے مطالبہ

Read Next

ترکش اداکار راسم اوزتیکن انتقال کر گئے

Leave a Reply