Turkiya-Logo-top

باکو میں پاکستانی پہلوان قازاق کوریش عالمی چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے کے لیے پُرعزم

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں قازاق کوریش عالمی چیمپئن شپ کا آغاز ہو چکا ہے، جس میں پاکستان کی قومی ٹیم بھی بھرپور عزم کے ساتھ شریک ہے۔ پاکستانی پہلوان عالمی مقابلے میں بہترین کارکردگی دکھانے اور ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

قازاق کوریش بنیادی طور پر قازقستان کی روایتی کشتی کا ایک منفرد اور مقبول انداز ہے، جس میں کھلاڑی مختلف کیٹیگریز میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوتے ہیں۔ یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ (UWW) کی زیرِ سرپرستی ہونے والی یہ عالمی چیمپئن شپ 22 سے 23 اگست 2026 تک باکو اسپورٹس پیلس میں جاری رہے گی۔

عالمی ایونٹ میں مختلف ممالک کے نامور ریسلرز اور پہلوان چیمپئن ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں ہیں۔ پاکستان کی جانب سے خواتین کی 48 کلوگرام کیٹیگری میں ایران شہزادی جبکہ مردوں کی 74 کلوگرام کیٹیگری میں محمد احتشام قومی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
باکو میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے مطابق عالمی چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کی شرکت پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں بڑھتے تعاون اور عوامی سطح پر مضبوط روابط کی عکاس ہے۔

Read Previous

جب موسیقی کے لیے نیا ساز بنانا پڑا: گورکیم سین اور یای باہار کی حیران کن کہانی

Read Next

پاک روس روابط میں نئی جہت! وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا روس اور پوتن کا دورہ پاکستان متوقع

Leave a Reply