
پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پچاجی کا کہنا ہے کہ پاکستانی یو ایس اے آر ٹیم جو ترکیہ زلزلے کی تباہی کےبعد تلاش اور بچاو کی کوششوں میں حصہ لینےکے لیے زلزلہ زدہ علاقوں میں جانے والی پہلی ٹیموں میں شامل تھی وہ اپنی سرگرمیاں مکمل کرنے کے بعد پاکستان پہنچ گئی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا اور اپنی جان خطرے میں ڈال کر ترک عوام کی بہادری سے مدد کی۔
ان خیالات کا اظہار ترک سفیر نے پاکستانی ریسکیو ٹیم کی ملک واپسی پر کیا جو ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی مدد کو گئے ہوئے تھے۔
ریسکیو ٹیم کی پاکستان واپسی پر ترک سفیر مہمت پچاجی ، وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین اور سفارتخانے کے نمائندوں بالخصوص این ڈی ایم اے کے حکام نے ان کا استقبا ل کیا۔