
6 فروری کو ترکیہ میں آنے والے زلزلے سے اموات کی تعداد 44 ہزار 218 تک جا پہنچی ہے۔
آفات و ہنگامی حالات کی انتظامیہ ڈائریکٹریٹ نے اعلان کیا ہے کہ 7.7 اور 7.6 کی شدت کے زلزلوں میں اب تک 44ہزار 218 افراد کی اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔
زلزلوں کے بعد 9 ہزار 136 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
اس خطے میں مجموعی طور پر2 لاکھ 39 ہزار امدادی کارکنان برسر پیکار ہیں 11 ہزار 424 سرچ اینڈ ریسکیو اہلکار بھی تا حال سرگرم ہیں۔
زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں 3 لاکھ 35 ہزار 382 خیموں کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، 10 صوبوں اور 130 مقامات پر کنٹینر سٹی تنصیبات کو قائم کیا جارہا ہے۔