Turkiya-Logo-top

اسلام آباد میں ترکیہ اور سعودی عرب کے سفیروں کی ملاقات، ترکیہ، سعودیہ اور پاکستان کے درمیان بڑھتے تعاون پر اطمینان کا اظہار

پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو اور سعودی عرب کے نومنتخب سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترکیہ کے سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا کہ ملاقات میں ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات، باہمی اعتماد اور مشترکہ اقدار کا بھی ذکر کیا گیا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

ترک سفارت خانے کے مطابق دونوں سفیروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تینوں ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے سعودی عرب کے نئے سفیر کا خیرمقدم کیا اور پاکستان میں ان کی سفارتی مدت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

سعودی سفارت خانے کے مطابق ڈاکٹر راجح البقمی نے پاکستان میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد مختلف ملاقاتوں کے سلسلے میں ترک سفیر سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں سفیروں نے دوستانہ ماحول میں گفتگو کی اور مشترکہ دلچسپی کے موضوعات کا جائزہ لیا۔

سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح البقمی نے حال ہی میں پاکستان میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں اور اس سلسلے میں مختلف سفارتی اور سرکاری شخصیات سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

Read Previous

صدر ایردوان کا جنوبی کوریا کا سرکاری دورہ، تزویراتی شراکت داری کے فروغ کے لیے اہم معاہدے متوقع

Read Next

فیلڈ مارشل پاکستان عاصم منیر سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر کی ملاقات

Leave a Reply