
ترک ایمبسی اسلام آباد نے پاکستان کے شہرکوہاٹ کی ٹانڈہ لیک میں بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔
ترک ایمبسی کی طرف سے جاری کردہ ٹوئٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم اللہ تعالہ سے مرحوموں کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
ایسی آزمائش کبھی کسی بچے یا کسی خاندان پر نہ آئے۔
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ کےٹانڈہ ڈیم کے آبی ذخائر میں 29 جنوری کو کشتی الٹ گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق جھیل سے 51 طلباء اور اساتذہ کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جبکہ پاک فوج کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری رکھنے کے دوران پانچ طلباء کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔