TurkiyaLogo-159

پاکستان: کراچی میں خواتین کے لیے پہلی پنک بس سروس کا آغاز

سندھ حکومت کی جانب سے خواتین کے لیے پاکستان کی پہلی ’پنک بس سروس‘ کا باضابطہ طور پرآغاز کردیا گیا۔

سندھ حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے فیریئر حال پارک میں ایک تقریب منعقد کی گئی جہاں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن ، وزیر محنت سعید غنی ، معاون خصوصی قاسم نوید قمر نجمی عالم سمیت سندھ اسمبلی کی خواتین ارکان شرمیلا فاروقی ، شازیہ سنگھار ، ہیر سوھو ، سعدیہ جاوید، ماروی راشد اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آج جس بس سروس کی شروعات کرنے جا رہے ہیں یہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواتین کو بااختیار کرنے کے ویژن ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ سماج اگر اپنی خواتین کو نظرانداز کرے گا تو وہ سماج کامیاب نہیں ہوگا، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ خواتین کو ماحول فراہم کریں تاکہ وہ گھر سے باہر نکل کر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے ہر شہر میں خواتین بس سروس لائیں گے، کراچی پاکستان کا پہلا شہر ہے جہاں الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں اسی طرح ہم مہنگائی کے دور میں سستی بس سروس کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز بس سروس ، اورینج لائن اور الیکٹرانک بسوں میں بھی خواتین کے لیے سیٹیں مختص ہیں ان میں بھی خواتین سفر کر سکیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سروس کا آغاز کرنا قیادت کی رہنمائی تھی ان کے ویژن کے مطابق شروع کر رہے ہیں، یہ سروس اس تعداد تک محدود نہیں ہوگی، ضرورت اور طلب کے تحت ان بسوں میں اضافہ کریں گے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 7 فروری تک خواتین مفت میں سروس کی سہولیات حاصل کریں گی جن سے کرایہ نہیں لیا جائے گا۔

 

Alkhidmat

Read Previous

پاکستان: کوہاٹ کے ٹانڈہ ڈیم جھیل میں بچوں کی ہلاکت پر ترک ایمبیسی کا اظہار افسوس

Read Next

سائبیرین ہواؤں کا ترکیہ کا رخ، شدید برفباری کی پیش گوئی

Leave a Reply