
ترک اسٹیٹ میٹرولوجیکل سروس کے مطابق ملک میں سائبیریا سے شروع ہونے والی سرد ہواؤں کا رخ ترکیہ کی جانب ہے اور 5 فروری تک ترکیہ کا موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ جس کے نتیجے میں ملک کے مغربی علاقوں میں شدید برف باری ہو سکتی ہے۔
بالکان کی جانب سے سرد ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوا تو ترکیہ میں سردی کی لہر دوڑ گئی۔ جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کے اس سلسلے میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے ایجیئن صوبوں ازمیر، آیدن اور مانیسا اور شمال مغربی صوبوں بالکسیر اور چاناکلے میں زرعی سرگرمیوں کے حوالے سے شدید سردی کی وارننگ بھی جاری کی۔
گزشہ رات بھی استنبول کے بعض مقامات میں ہلکے درجے کی برف باری ریکارڈ کی گئی جبکہ رواں ہفتے کے آخر میں، پانچ فروری کو صوبے بھر میں شدید برفباری متوقع ہے۔
Tags: سائبیرین ہواؤں،