
پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی نے وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
ترک سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ ہر مشکل میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وقت کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط سے مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔