پاکستان نے فرانسیسی سفیر کو پیغمبر اسلام کے گستاخانہ خاکے بنانے اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے اسلام کے بارے میں "غیر ذمہ دارانہ” بیانات کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کر لیا ۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ ایمانوئل میکرون نے پہلے سے ہی کشیدہ صورتحال کو مزید ہوا دی ہے۔
وزیر نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے آئندہ اجلاس میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی منانے کی قرارداد پیش کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "آزادی اظہار کی آڑ میں لاکھوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کسی کو حق نہیں ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے اسلام کے خلاف جاری "نفرت انگیز بیانیہ” کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایک بیان میں اسلام کو بحران کا شکار قراد دیا اور فرانس میں "اسلام پسند علیحدگی پسندی” کے خاتمے کے لیے قوانین سخت کرنے کا اعلان کیا۔