turky-urdu-logo

استنبول کے آوارہ جانوروں کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے نئی ایپ متعارف

استنبول کے آوارہ جانوروں کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے ایک نئی ایپ متعارف کروا دی گی ہے۔

اس ایپ کے ذریعے  استنبول کی سڑکوں میں پھرتے تمام  جانوروں کا ایک نقشہ بنایا جائے گا  جس سے انکا خیال  رکھنے میں آسانی پیدا ہوگی۔

ان جانوروں کی صحت اور خوراک کا اچھے سے خیال رکھا جائے گا۔

 ترکی پزیر کمپنی کے مالک  ایپک کیرا نے اس کو لوگوں میں متعارف کروایا ہے ۔

ایپک کیرا کا کہنا ہے کہ  وہ ان جانوروں کی مدد کرنے کی بہت کوشش کرتے ہیں مگر وہ اکیلے ان سب جانوروں کی مدد نہیں کر سکتے اس لیے انہوں نے یہ ایپ متعارف کروائی ہے جس کی مدد سے لوگ ان آوارہ جانوروں کو گود بھی لے سکیں گے اور انکی مدد بھی کر سکیں گے۔

یہ ایپ ہر محلے کے ہر جانور کے لئے ایک ڈیٹا بیس بنائے گی ، لوگوں کو کھانا کھلانے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کے ساتھ ساتھ اس علاقے میں کام کرنے والے ویٹرنریرین کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی۔

ہر جانور کا ایک پروفائل ہوگا جس میں ان کی گود لینے کو فروغ دینے کی کوشش میں انکی  فوٹو ، انکی جسمانی خصوصیات کی تفصیل اور ان کی صحت کے بارے میں باقاعدگی سے تازہ ترین معلومات شامل ہوں گی۔

کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ چھ ماہ کے اندر اندر شہر بھر میں ایپ کو متعارف کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Read Previous

رواں ہفتے تھیٹر میں چار فلمیں دکھائی جائیں گی

Read Next

فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیانات: فرانس کے سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

Leave a Reply