turky-urdu-logo

افغانستان اور ایران کی سرحد پر 18 بازار بنانے کا فیصلہ، وزیر اعظم عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان اور ایران کی سرحدوں کے ساتھ مجموعی طور پر 18 مارکیٹیں بنائی جائیں گی۔

مارکیٹیں بنانے کا فیصلہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان نے کی۔

اجلاس میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

پاکستان افغانستان کی سرحد کے ساتھ 12 اور ایرانی بارڈر کے ساتھ 6 مارکیٹیں بنائے گا۔ اجلاس میں پائلٹ پروجیکٹ کی منظوری دی گئی۔

ابتدائی طور پر ایران کی سرحد کے ساتھ تین اور افغان بارڈر پر ایک مارکیٹ بنائی جائے گی۔ آئندہ سال فروری میں یہ ان چاروں مارکیٹوں میں کاروبار شروع ہو جائے گا۔

سرحد کے ساتھ بازار کھولنے کا فیصلہ یہاں مقیم شہریوں کو کاروبار اور تجارت کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہیں۔

Read Previous

یونانی وزیر اعظم سے ملاقات پر اعتراض نہیں لیکن ایجنڈا کیا ہو گا، صدر ایردوان

Read Next

ترکی میں آثار قدیمہ کے اناطولین دیوتاووں اور دیویوں کے مجسموں کا پتہ لگا لیا گیا

Leave a Reply