turky-urdu-logo

پاکستان نے ایک کروڑ 70 لاکھ کورونا ویکسین خریدنے کا معاہدہ کر لیا

پاکستان کے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ آکسفورڈ ایسٹرا زینیکا کی ایک کروڑ 70 لاکھ کورونا ویکسین خریدنے کا معاہدہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فروری میں ویکسین کی ڈیلیوری کا کام شروع ہو جائے گا۔ کورونا کی 60 لاکھ ویکسین مارچ میں پاکستان پہنچے گی۔ اس سال کے وسط تک مزید ویکسین کی خریداری کے معاہدے کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ آتھ ماہ تک پاکستان کے ہر شہری کو ویکسین لگا دی جائے گی۔

اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 43 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اب تک وائرس سے 11 ہزار 623 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

آئندہ اتوار سے چین کی سینوویک کورونا ویکسین کی 11 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔

Read Previous

مسئلہ فلسطین حل ہونے تک دنیا امن کے خواب دیکھنا چھوڑ دے، شاہ عبداللہ

Read Next

افغانوں کی بربادی کا ذمہ دار امریکہ ہے، افغان رہنما حمیدالدین یولدش

Leave a Reply