turky-urdu-logo

پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑا ہے، عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام

آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اس امر کا اعادہ کرتا ہوں کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جائز جدوجہد میں پورے اتحاد و اتفاق سے اہلِ کشمیر کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہوں۔ کشمیریوں کی اس جائز جدوجہد کو بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قرار دادوں کے ذریعے توثیق کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سات دہائیوں زائد عرصے پر محیط بھارتی جبر و تسلط حق خود ارادیت کے حصول کے لئے برسرِ پیکار کشمیریوں کے پائے استقامت میں لغزش پیدا کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اہل کشمیر کی نوجوان نسل اپنی جدوجہد کو اب پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ آگے بڑھا رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کے لئے میرا پیغام ہے کہ حقِ خود ارادیت کی آپ کی منزل دور نہیں۔ پاکستان جائز حقوق کے حصول تک آپ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے لئے آواز بلند کی ہے مگر سازگار ماحول پیدا کرنے کی ذمہ داری ہندوستان کی ہے۔

پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ اگر بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی روشنی میں تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل میں سنجیدگی دکھائے تو پاکستان امن کی خاطر دو قدم آگے بڑھنے کو تیار ہے۔ مگر امن و استحکام کی ہماری یہ خواہش کسی کو غلط فہمی میں نہ ڈالے نہ ہی اسے ہماری کمزوری کی علامت میں شمار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بطور قوم ہماری قوت اور اعتماد کا نتیجہ ہے کہ اہم اہلِ کشمیر کی جائز امنگوں کے مطابق معاملے کے منصفانہ حل کے لئے غیر معمولی کاوشوں پر آمادہ ہیں۔

Read Previous

کاراباخ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آرمینیا کا جواب دینے سے گریز

Read Next

پاک فوج کے سربراہ کا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سلام

Leave a Reply