![](https://www.turkeyurdu.com/wp-content/uploads/2021/02/thumbs_b_c_827492ad3d270a9fd9929a734771da1d.jpg)
آذربائیجان نے کہا ہے کہ کاراباخ میں آرمینیا نے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی ہیں یورپین کنونشن کے انسانی حقوق کمیشن میں ان کا جواب دینے سے گریز کر رہا ہے۔
آذربائیجان نے یورپین کنونشن کے آرٹیکل 33 کے تحت ایک درخواست دائر کی ہے جس میں 1991 سے یکم دسمبر 2020 تک مقبوضہ کاراباخ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا زکر کیا گیا ہے۔
آرمینیا نے اس ہفتے یورپین کنونشن کو ایک غیر اطمینان بخش جواب بھیجا ہے۔
آذربائیجان نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ آرمینیا نے کاراباخ پر قبضے کے بعد یہاں انسانی حقوق اور ثقافتی ورثے کو نقصان پہنچایا ہے۔
آذربائیجان کی سپریم کورٹ کے ڈپٹی چیئرمین چنگیز اصغروف نے کہا ہے کہ کاراباخ پر آرمینیا کے طویل قبضے کے دوران عوام کے ساتھ جو ظلم و زیادتی کی گئی اور ان کے حقوق پامال کئے گئے آرمینیا کو اس کا ہر صورت جواب دینا ہو گا اور آذربائیجان اپنی عوام کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آرمینیا کے ظلم و بربریت کو آج دنیا کے سامنے آشکار کیا جا رہا ہے۔ چیگیز اصغروف نے کہا کہ آذربائیجان آرمینیا کے ظلم و ستم کا جواب لے کر رہے گا۔