پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تاریخ کا سب سے بڑادفاعی معاہدہ ہوا ہے۔پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے آذربائیجان ایئرفورس کے ساتھ دفاعی درآمداتی معاہدے پر دستخط کردیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان آذربائیجان کو جے ایف 17سی بلاک3 لڑاکا طیارے برآمد کرے گا۔اس معاہدے میں طیاروں کے علاوہ مشترکہ تربیتی مشقیں اور دیگر جنگی سازو سامان کی ترسیل بھی شامل ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان یہ معاہدہ 1.6ارب ڈالر میں ہوا، جو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ ہے۔
پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کو دفاعی سازوسامان تیار کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔یہ کمپنی 1971 میں پاکستان ایئر فورس کے تحت قائم ہوئی۔پی اے سی جنگی مصنوعات بنانے کے لیے ترکی اور چینی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔
اس سے پہلے دونوں ممالک کے درمیان ایل این جی کی درآمد کے لیے پی ایس او اور آذربائیجان کی کمپنی کے درمیان معاہدہ ہوا تھا۔ اس کے علاوہ جولائی 2023 میں پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ اور آذربائیجان کی کمپنی سکار کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا، ان معاہدوں کے مطابق آذربائیجان کی کمپنی مہینے میں ایل این جی کا ایک جہاز پاکستان بھیجے گی۔
دونوں ممالک کے درمیان ایل این جی درآمد کے لیے دوسرا معاہدہ دسمبر 2023 میں ہوا تھا۔