دنیا  کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خواتین کوہ پیما

دنیا  کی دوسری بلند ترین پہار کے ٹو  سر کرنے والی  خواتین ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی پاکستانی پہلی کوہ پیما  بن گئیں

22 جولائی 2022 سے قبل دنیا کے دوسری بلند ترین پہاڑ کے ٹو کی چوٹی پر پہنچنے والوں کی فہرست میں پاکستانیوں کے نام تو تھے لیکن ان میں کسی خاتون کا نام نہیں تھا تاہم جمعے کو ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے ایک ہی دن میں اس پہاڑ کو سر کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔

ثمینہ بیگ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بنیں جبکہ ان کے اس کارنامے کے کچھ دیر بعد نائلہ کیانی نے یہ چوٹی سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

ثمینہ بیگ جمعہ کی صبح تقریباً ساڑھے سات بجے جبکہ نائلہ کیانی ان سے چند گھنٹے بعد دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کی چوٹی پر پہنچیں۔ اور پاکستانی جھنڈا  لگانے کے بعد اب وہ واپسی کی جانب گامزن ہیں۔ دونوں کوہ پیما نے چند روز قبل  کے ٹو سر کرنے کی مہم کا آغاز کیا ۔ ثمینہ بیگ نے یہ اعزاز اپنی چھ رکنی ٹیم کے ساتھ حاصل کیا، جبکہ نائلہ کیانی  کے ہمراہ  ان کے دو ساتھی سرباز خان اور سہیل سخی شامل تھے

 

 

Read Previous

ترکیہ کی کوششیں کامیاب، روس اور یوکرین کے درمیان اناج کی ترسیل کا معاہدہ طے پا گیا

Read Next

پاکستان میں ترک سفیر کی چئیرمین سینٹ سے ملاقات

Leave a Reply