پاکستان :75ویں یوم آزادی کے موقع پر اسٹیٹ بینک نے یادگاری نوٹ جاری کر دیا

پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75 روپے کے یادگاری نوٹ  کی  تصویر جاری کر دی ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں 75 روپے کےکرنسی  نوٹ کی ترتیب بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کرنسی نوٹ پر قائداعظم محمد علی جناح، محترمہ فاطمہ جناح، سر سید احمد خان اور علامہ اقبال کی تصویریں ہیں  جبکہ دوسرے کرنسی نوٹوں پر صرف قائداعظم  کی تصویر ہے ۔

 

ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا قائد اعظم کی تصاویر کے ساتھ سرسید احمد خان، فاطمہ جناح  اور علامہ اقبال کی تصاویر کا مقصد ان کی تحریک پاکستان میں  ان کی شراکت کو تسلیم کرنا ہے ۔

یہ نوٹ 30 ستمبر 2022 سے عوام کے اجراء کے لیے دستیاب ہوگا۔

Read Previous

ترک سلمن مچھلی کی برآمدات میں اضافہ

Read Next

انقرہ:پاکستانی سفارتحانے میں پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

Leave a Reply