TurkiyaLogo-159

ترک سلمن مچھلی کی برآمدات میں اضافہ

ترکیہ سے  ماہ  جنوری سے ماہ  جولائی کے  درمیانی عرصے میں بحیرہ اسود سے ترک سلمن مچھلی   کی برآمدات  میں سالانہ 101 فیصد اضافہ ہوا اور اس کی مالیت 46 ملین 461 ہزار ڈالر  تک پہنچ گئی ہے۔

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز یونین سپروائزری بورڈ کے ممبر اور فشریز سیکٹر کمیٹی کے وائس چیئرمین الکر یلدرم نے کہا کہ سال کے پہلے 7 مہینوں میں ترک سلمن مچھلی   خطے کے 11 ممالک کو فروخت  کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اس عرصے کے دوران بحیرہ اسود سے 6 ہزار 477 ٹن ترک سومن  مچھلی برآمد کی گئی  اور اس برآمدات سے  46 ملین 461 ہزار 751 ڈالر  کی آمدنی حاصل کی گئی ہے۔

گزشتہ سال کے اسی عرصے میں خطے سے 4,629 ٹن ترک  سلمن مچھلی کی برآمدات  سے 23 ملین 158 ہزار 183 ڈالر کی آمدنی حاصل کی گئی تھی۔  اس طرح بحیرہ اسود سے برآمدات میں مقدار کے لحاظ سے 40 فیصد اور مالیت میں 101 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

برآمدات میں مارکیٹ کے تنوع کی طرف توجہ مبذول کرتے ہوئے، یلدرم نے کہا  کہ  روس، ویت نام اور جاپان سب سے زیادہ برآمد کرنے والے تین ممالک  ہیں ۔ اس عرصے کے دوران ترک  سلمن مچھلی  کو روس  سے  20 ملین 987 ہزار 825 ڈالر، ویتنام سے  11 ملین 979 ہزار 942 ڈالر اور جاپان سے  4 ملین 678 ہزار  ڈالر کی آمدنی حاصل کی گئی۔

 

Alkhidmat

Read Previous

پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر آج اسلامی یکجہتی کھیل میں ان ایکشن ہو نگے

Read Next

پاکستان :75ویں یوم آزادی کے موقع پر اسٹیٹ بینک نے یادگاری نوٹ جاری کر دیا

Leave a Reply