پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75 روپے کے یادگاری نوٹ کی تصویر جاری کر دی ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں 75 روپے کےکرنسی نوٹ کی ترتیب بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کرنسی نوٹ پر قائداعظم محمد علی جناح، محترمہ فاطمہ جناح، سر سید احمد خان اور علامہ اقبال کی تصویریں ہیں جبکہ دوسرے کرنسی نوٹوں پر صرف قائداعظم کی تصویر ہے ۔
ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا قائد اعظم کی تصاویر کے ساتھ سرسید احمد خان، فاطمہ جناح اور علامہ اقبال کی تصاویر کا مقصد ان کی تحریک پاکستان میں ان کی شراکت کو تسلیم کرنا ہے ۔
یہ نوٹ 30 ستمبر 2022 سے عوام کے اجراء کے لیے دستیاب ہوگا۔
Tags: 75 روپے نوٹ پاکستانی نوٹ
