turky-urdu-logo

پاکستان بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشقیں

پاک بحریہ نے مشق سی سپارک 2024 کے اختتام پر شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ کیا۔

 پاک بحریہ نے سی سپارک 2024 کے ذریعے دشمن پر اپنی دھاک بٹھا دی۔

پاک بحریہ نے ایف ایم 90 میزائلز کے ذریعے سطح آب سے فضا میں ٹارگٹس کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

پاک بحریہ اپنی سمندری سرحدوں کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ لائیو میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ ہماری دفاعی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ ملکی بحری سرحدیں ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

Alkhidmat

Read Previous

ترک ڈرون Bayraktar TB2

Read Next

ترکیہ ترقی کی راہوں پر گامزن ہے،صدر ایردوان

Leave a Reply