مانیسا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے تمام شہروں میں حفاظت، امن اور خوشحالی کو بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں کا عہد کیا۔
انکا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ 21 سالوں میں کی گئی جمہوری اور ترقیاتی پیش رفت کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔
صدر ایردوان نے جمہوریت اور ترقی میں پیشرفت کو ترکیہ کے مستقبل کے بنیادی ڈھانچے کے طور پر سراہا اور کہا کہ ہم اپنی قوم کو اس کی تاریخی شان اور مقام تک پہنچائے گے۔
صدر ایردوان نے اپنے شہریوں کو یقین دہانی کروائی کہ حکومت ایک ایک کر کے ہر چیلنج سے نپٹے گی اور اسکا بہترین حل اپنی قوم کے سامنے لے کر آئے گی۔
انکا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا مقصد ماضی کی کامیابیوں پر استوار کرنا ہے اور قوم کو ایک ایسے مستقبل کے لیے تیار کرنا ہے جو اس کی شاندار تاریخ سے ہم آہنگ ہو۔