
پاکستان نے گوگل اور معلوماتی ویب سائٹ ویکیپیڈیا کو مذموم مواد نشر کرنے کے خلاف نوٹس جاری کر دیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں اسلام کے بارے میں "گمراہ کن سرچ رزلٹس” اور گوگل پلے اسٹور پر اپ لوڈ کردہ قرآن کے ایک غیر منقول نسخہ کے بارے میں شکایات موصول ہو رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ معاملے کی سنجیدگی کا اندازہ کرتے ہوئے ہم نے گوگل کمپنی سے رابطہ کیا اور ان سے تمام غیر قانونی مواد ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق انہیں خصرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے متعلق بھی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔