turky-urdu-logo

عوام کورونا وائرس کی ویکسین کے لئے تیار ہو جائیں، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے عوام سے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی ویکسین کے لئے تیار ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ جمعة المبارک کو استنبول کی جامع مسجد آیا صوفیا میں نماز جمعہ کے بعد وہ کورونا وائرس کی ویکسین لگوائیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کے لئے سنجیدہ رویہ اختیار کریں کیونکہ اب کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ویکسین لگوانا ضروری ہو گیا ہے۔

ترکی نے چین سے کورونا وائرس کی ویکسین خرید لی ہے۔ اتوار کو چین سے ویکسین ترکی پہنچ جائے گی جس کے بعد سال کے شروع ہفتے میں عوام کو ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو جائے گا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ہوٹلز اور ولاز میں نئے سال کی تقریبات کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

گو کہ ابھی تک ترکی میں ہر شخص کو ویکسین ضرور لگوانے کا کوئی قانون سامنے نہیں آیا ہے تاہم سیاسی رہنما اور سرکاری حکام عوام کو ویکسین لگوانے کے لئے تیار کر رہے ہیں۔

Read Previous

اسلام آباد، تہران، استنبول کارگو ٹرین میں آذربائیجان بھی شامل ہونے کو تیار

Read Next

پاکستان نے گوگل اور ویکیپیڈیا کو نوٹس جاری کر دیے

Leave a Reply