پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے پاکستان، ترکی اور ایران میں آئندہ برس سے ریل بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ، تہران اور استنبول کے درمیان 2021 سے ٹرین سروس شروع کی جارہی ہے آذربائیجان اس منصوبے کو خوش آئند قرار دیتا ہے اور یقینی طور پر آذربائیجان کے متعلقہ حکام اس پر غور وخوض کررہے ہیں کہ کیسے مستقبل میں پاکستان ، ایران اور ترکی کے درمیان اس کارگو ٹرین پر آذربائیجان کا پرچم بھی شامل کیا جائے ۔
آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر علی علی زادہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹرین کا روٹ بھی شیئر کیا۔ نگورنوکاراباخ کی جنگ کے دوران آذربائیجان کا موقف سوشل میڈیا پر مسلسل پیش کرنے پر پاکستانی عوام میں علی علی زادہ بہت مقبول ہیں اور انہیں آذربائیجان اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات میں تقویت دینے والا سفیر سمجھاجاتا ہے
Tags: ترکی اور آذربائیجان