turky-urdu-logo

وائرس کیسز میں اضافے کے باوجود پاک ایران سرحدی تجارت کا آغاز

پاکستان نے ایران کے ساتھ سرحدی بارڈر ، جو کورونا وائرس کی وجہ سے بند کیا گیا تھا ، تجارتی مقاصد کے لئے ہفتے میں سات دن کھلنے کا اعلان کیا۔

وزارت داخلہ نے بدھ کے روز ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ تفتان بارڈر کراسنگ صرف تجارت کے لئے ہفتے میں 7 دن کھلی رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکام اس بات کو یقینی بنائیں کہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار اورخفاظان صحت کے اصولوں پر عمل کیا جائے۔

پاکستان نے 24 فروری کواپنی سرحد بند کی تھی اور تجارتی سرگرمیاں معطل کرکے اپنے شہریوں کو ایران جانے سے روک دیا تھا، جو مشرق وسطی میں وباء کا مرکز ہے۔ دو طرفہ تجارتی سرگرمیاں مئی میں دوبارہ شروع ہوئیں لیکن صرف ایک ہفتے میں تین دن کے لیے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان 900 کلومیٹر طویل سرحد ہے۔ اور ہر سال ہزاروں پاکستانی ، زیادہ تر شیعہ حجاج ، تفتان بارڈر کے راستے ایران جاتے ہیں۔

Read Previous

تُرک سابق سفارتکار جنرل اسمبلی کے صدر منتخب ہو گئے

Read Next

وائرس سے پاک نیوزی لینڈ میں ‘اوتار’ کے سیکوئل کی شوٹنگ بحال

Leave a Reply