فلم کے پروڈیوسر جیمز کیمرون نے میڈیا کو بتایا کہ کے سائنس فیکشن بلاک بسٹر “اوتار” کے سیکوئل سے نیوزی لینڈ کے سینکڑوں شہریوں کو ملازمتیں اور لاکھوں ڈالرز کا فائدہ ہو گا جب ملک میں کورونا وائرس کے خاتمے کے بعد ، فلم کے پروڈکشن کا دوبارہ آغاز ہوا۔
ہدایتکار کیمرون اور پروڈیوسر جون لانڈاؤ سمیت فلم کے عملے کو دو ہفتے قبل نیوزی لینڈ جانے کی خصوصی اجازت دی گئی تھی ، حالانکہ اس کی سرحدیں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے بند ہیں ، جس پر غیر منصفانہ سلوک کے بارے میں کچھ بدگمانی پیدا ہوئی۔ جس کے جواب میں لانڈاؤ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو اس سے بہت فائدہ ہو گا۔
صرف ایک ہی پروڈکشن سے نیوزی لینڈ کے 400 افراد کو نو کری مل جائے گی ،” لینڈو نے ویلنگٹن کے ایک ہوٹل سے باہر آنے کے بعد 1 نیوز کو بتایا جہاں وہ اوع ان کے ساتھی قرنطینہ میں تھے۔ انہوں نے کہا ، “ہم صرف اگلے پانچ مہینوں میں یہاں 70 ملین ڈالر سے زیادہ خرچ کرنے جا رہے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے سخت کورونا وائرس لاک ڈاؤن میں جانے کے فورا بعد ہی مارچ میں فلم سازی کو معطل کردیا گیا تھا۔
لاک ڈاؤن نے اس وبا کومات میں کافی مدد کی اور گذشتہ ہفتے نیوزی لینڈ نے ملک وائرس سے پاک قرار دینے کے بعد سرحدی کنٹرول کے سوا تمام پابندیوں کو ختم کردیا اور دنیا کے پہلے چند ممالک میں سے ایک ہے جو وبائی مرض کو شکست دینے میں کا میاب ہوئے ہیں۔