turky-urdu-logo

مالی سال 2020-2019 تجارتی خسارہ 23 ارب ڈالر سے زائد رہا،وفاقی ادارہ شماریات

وفاقی ادارہ شماریات نے مالی سال دو ہزار انیس دو ہزار بیس کے حتمی اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ مالی سال میں تجارتی خسارہ 8 ارب 62 کروڑ ڈالر رہا۔ 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں پاکستان نے 21 ارب 38 کروڑ ڈالر کی مصنوعات ایکسپورٹ کیں۔ اس کے مقابلے میں 44 ارب 57 کروڑ ڈالر کی اشیا درآمد کی گئیں۔ اس طرح پاکستان کا تجارتی خسارہ 23 ارب 18 کروڑ ڈالر رہا۔

اگر مالی سال دو ہزار اٹھارہ انیس کے اعداد و شمار کا جائزہ لیں تو ایک سال میں پاکستان کے تجارتی خسارے میں 8 ارب 62 کروڑ ڈالر کی کمی آئی ہے۔

ایک اچھی بات یہ رہی ہے کہ پاکستان کی ایکسپورٹس میں ایک سال کے دوران کوئی نمایاں کمی نہیں آئی۔ مالی سال دو ہزار اٹھارہ انیس میں پاکستان نے 22 ارب 96 کروڑ ڈالر کی مصنوعات برآمد کی تھیں جبکہ 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں برآمدی حجم  21 ارب 38 کروڑ ڈالر رہا۔ اس طرح ایک سال میں ایکسپورٹس ڈیڑھ ارب ڈالر کم ہو گئیں۔ دوسری طرف پاکستان کی امپورٹس میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مالی سال دو ہزار اٹھارہ انیس میں 54 ارب 76 کروڑ کی امپورٹس ہوئیں۔ گذشتہ مالی سال میں درآمدی حجم 44 ارب 57 کروڑ ڈالر رہا۔ اس طرح ایک سال میں امپورٹس 10 ارب 19 کروڑ ڈالر کم ہو گئیں۔

Read Previous

تُرکی: آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکہ، 2 ہلاک، متعدد زخمی

Read Next

آیا صوفیا پر غیر ملکی مداخلت تُرک خود مختاری پر حملہ ہے، صدر طیب ایردوان

Leave a Reply