Turkiya-Logo-top

کوہاٹ اور ہنگو میں زمینی آپریشن کے بعد سرحدی علاقوں میں فضائی کارروائیاں، پاکستان کا 37 د-ہشت گرد ہلاک کرنے کی تصدیق

پاکستان کی وزارتِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد کوہاٹ، ہنگو اور تھل کے اطراف انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر زمینی کارروائیاں کی گئیں، جن کے بعد افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں دہشت گرد تنظیموں کے مبینہ ٹھکانوں کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔

وزارتِ اطلاعات کے بیان کے مطابق 20 ستمبر کو کوہاٹ اور ہنگو میں کارروائی کے دوران نو دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

بیان میں کہا گیا ہے کہ بعد ازاں قابلِ اعتماد خفیہ معلومات کی بنیاد پر سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کے تین مراکز اور محفوظ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ وزارتِ اطلاعات کے مطابق ان میں خودکش حملہ آوروں کا ایک تربیتی مرکز بھی شامل تھا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائی میں 28 د-ہشت گرد، جن میں متعدد مبینہ خودکش حملہ آور بھی شامل تھے، ہلاک ہوئے جبکہ ان مراکز میں موجود بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کر دیا گیا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

وزارتِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران عام شہریوں کو نقصان سے بچانے کے لیے زیادہ سے زیادہ احتیاط کی گئی اور صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہوں کو پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’عزمِ استحکام‘ کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Read Previous

’بند گلی میں نہ جائیں‘، حکومت اس بار احتجاج سے نمٹنے کے لیے مستقل لائحۂ عمل بنائے گی پی ٹی آئی کے 27 ستمبر مارچ سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی کی وارننگ

Read Next

افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال، اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کا مینڈیٹ بڑھانے کا مطالبہ

Leave a Reply