Turkiya-Logo-top

’بند گلی میں نہ جائیں‘، حکومت اس بار احتجاج سے نمٹنے کے لیے مستقل لائحۂ عمل بنائے گی پی ٹی آئی کے 27 ستمبر مارچ سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی کی وارننگ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف کو 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مجوزہ مارچ پر نظرِ ثانی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی وقت ہے کہ ایسی صورتِ حال پیدا نہ کی جائے جہاں سے واپسی کا راستہ نہ رہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت عدالتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائے گی اور اس بار ایسی صورتِ حال پیدا نہیں ہونے دی جائے گی جس میں احتجاج کے باعث اسلام آباد یا ملک کئی روز تک متاثر رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت آئندہ ایسے احتجاج سے نمٹنے کے لیے ایک مستقل حکمت عملی اختیار کرے گی۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

محسن نقوی نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کی قیادت کی اکثریت بھی مارچ کے حق میں نہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں سے کہا کہ وہ اپنے اور اپنے ساتھیوں کے لیے مشکلات پیدا نہ کریں اور احتجاج کے فیصلے پر دوبارہ غور کریں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر کا احتجاج بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور آئینی بالادستی سمیت اپنے مطالبات کے لیے کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے خیبر پختونخوا کی امن و امان کی صورتِ حال کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ صوبے کو اس وقت د-ہشت گردی کے مسئلے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حالیہ کوہاٹ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے صوبائی حکومت پر تنقید بھی کی۔

نئے صوبوں سے متعلق سوال پر محسن نقوی نے کہا کہ اس معاملے پر پیش رفت جاری ہے اور ان کے بقول مستقبل میں نئے انتظامی صوبوں کا قیام ناگزیر ہوگا۔ تاہم نئے صوبوں کے قیام کے لیے آئینی اور پارلیمانی عمل درکار ہوگا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ان میں ردوبدل عالمی منڈی میں قیمتوں سے منسلک ہوتا ہے۔

Read Previous

باکو میں قومی لباس کے دن پر پاکستانی ثقافت کی بھرپور نمائندگی

Read Next

کوہاٹ اور ہنگو میں زمینی آپریشن کے بعد سرحدی علاقوں میں فضائی کارروائیاں، پاکستان کا 37 د-ہشت گرد ہلاک کرنے کی تصدیق

Leave a Reply