turky-urdu-logo

صدر ایردوان کی اپیل پر پاکستانیوں کا بھی فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان

پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے صدر رجب طیب ایردوان کی اپیل پر فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

 پاکستان میں سوشل میڈیا پر بائیکاٹ فرینچ پروڈکٹ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ پر ہے۔

سیاسی اور مذہبی رہنماوٗں نے عوام سے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔

پاکستان کے معروف مذہبی رہنما محمد تقی عثمانی نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر نے اسلام اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی ہے۔ ہم پاکستان میں فرانسیسی مصنوعات کی خرید و فروخت اور امپورٹ کو بند کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ جب ساری دنیا کے مسلمان فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں گے جس سے فرانس کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا کہ پوری مسلم دنیا میں فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کے خلاف غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیانات سے اسلامی دنیا میں فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع ہو گیا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے آج ہی ترک عوام سے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے جس پر ترک عوام نے لبیک کہا ہے۔

ترک صدر کے بیان پر پاکستانی عوام نے بھی فرینچ پروڈکٹس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

Read Previous

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا فیس بک سے اسلام مخالف مواد ہٹانے کا مطالبہ

Read Next

فرانسیسی تاجروں کا اسلام دشمن پالیسیوں کی حمایت کا اعلان،بائیکاٹ سے فرق نہیں پڑے گا

Leave a Reply