پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا فیس بک سے اسلام مخالف مواد ہٹانے کا مطالبہ

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو ایک خط میں اسلام کے خلاف نفرت اور اسلامو فوبیا کی روک تھام کے لیے فیس بک پر  اسلام مخالف مواد ہتانے کا مطالبہ کیا۔
وزیراعظم کے مواصلاتی دفتر  کے مطابق خط کے مندرجات میں انہوں نے سی ای او فیس بک کی توجہ  اسلامو فوبیا کی طرف مبذول کروائی  جو دنیا بھر میں نفرت ، انتہاپسندی اور تشدد کو بڑھاوا دے رہا ہے  خاص طور پر سماجی رابطوں کی ویب سا ئٹس کے ذریعے جس میں فیس بک بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ مارک زکربرگ کی ہولاکاسٹ کے متعلق کسی بھی قسم کے مواد پر  پابندی کی تعرہف کرتے ہیں۔  آج دنیا اسلام کے خلاف بھی اسی قسم کے مسئلے سے دوچار ہے۔
عمران خان نے کہا کہ نفرت انگیز  پیغام پھیلانے پر مکمل پابندی عائد کی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو مسلمانوں کے خلاف جاری نسل کشی میں اضافے کا مزید انتظار نہیں کرنا چاہے جو کہ اس وقت بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں جاری ہے اور فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

Alkhidmat

Read Previous

فینز باحس نے تربانسپور کو 3-1 سے شکست دے دی

Read Next

صدر ایردوان کی اپیل پر پاکستانیوں کا بھی فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان

Leave a Reply