فرانس کے تاجروں نے صدر میکرون کی اسلام اور مسلمان دشمن پالیسیوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم ممالک کی طرف سے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ سے کچھ فرق نہیں پڑے گا۔
فرانس کی سب سے بڑی ایمپلائزر یونین میڈ ایف کے چیئرمین جیوفرائے روش ڈی نے ایک ٹی انٹرویو میں کہا کہ صدر میکرون کے اسلام اور مسلمان دشمن بیان پر مسلم ممالک بلیک میلنگ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی کاروباری حکمت عملی تیار کرتے ہوئے حکومت کی پالیسی کو سامنے رکھنا ہو گا۔ انہوں نے فرانسیسی تاجروں اور صنعتکاروں سے کہا کہ وہ مسلمان ملکوں کی طرف سے مصنوعات کے بائیکاٹ پر پریشان نہ ہوں۔
واضح رہے کہ فرانسیسی صدر میکرون نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکے فرانس کی تمام سرکاری عمارتوں پر دکھانے کی منظوری دی اور مسلسل اسلام مخالف بیانات دے رہے ہیں۔
فرانسیسی صدر کے اس اقدام پر پوری اسلامی دنیا میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے فرانسیسی صدر کو دماغی علاج تجویز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام دشمنی یورپ کو لے ڈوبے گی۔