پاکستانی نژاد جرمن شہری وسیم بٹ جرمنی کی مقامی عدالت کے اعزازی جج مقرر

جرمنی سے مطیع اللہ کی رپورٹ

ہائیڈل برگ شہر کی سٹی پارلیمنٹ کے ممبر پاکستان نژاد جرمن شہری وسیم بٹ کو پانچ سال کے لئے کالسروئے شہر کی ہائیکورٹ عدالت

کا اعزازی جج نامزد کیا گیا ہے۔

 جرمن کے عدالتی نظام میں وسیم بٹ پہلے پاکستانی ہیں جن کو اعزازی جج کے اہم عہدہ دیا گیا ہے

کالسروئے شہر کی ایڈ منسٹریٹیو کمیٹی نے وسیم بٹ کی25 -2020 کے عرصے کے لئے  ہائی کورٹ  کے اعزازی جج کی  منظوری دی ہے۔

 26 اکتوبر کو وسیم بٹ اپنی اس نئی ذمہ داری کا حلف اٹھائیں گے۔ بحثیت اعزازی جج ان کو نہ صرف زبانی سماعت بلکہ فیصلہ سازی کے حوالے سے بھی دیگر ججوں کی طرح کے مکمل حقوق حاصل ہوں گے۔

 پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے وسیم بٹ دوسری بار سٹی ممبر پارلیمنٹ کے طور پر فعال سیاستدان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ شہر کی مائیگریشن کونسل کے ڈپٹی چیئرمین بھی ہیں ۔

Alkhidmat

Read Previous

افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار پاکستان پہنچ گئے، وزیر خارجہ سے ملاقات

Read Next

اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان ویزہ فری سفری سہولت کا معاہدہ

Leave a Reply