Israeli National Security Advisor Meir Ben-Shabbat elbow bumps with an Emirati official ahead of boarding the plane before leaving Abu Dhabi, United Arab Emirates September 1, 2020. REUTERS/Nir Elias/Pool (Photo by NIR ELIAS / POOL / AFP)
اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ویزہ فری سفری سہولت کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات پہلی عرب ریاست ہے جو اسرائیل کے شہریوں کو بغیر ویزے کے سفر کی سہولت دے رہی ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان ویزہ فری معاہدہ اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں طے پایا۔
امریکی سیکریٹری خزانہ سٹیون منچن اور اسرائیلی وزیر اعظم بھی اس موقع پر موجود تھے۔
متحدہ عرب امارات کا ایک اعلیٰ اختیاراتی سرکاری وفد تل ابیب پہنچ گیا ہے جہاں دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے کو حتمی شکل دی گئی۔
دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے کئی معاہدے بھی طے پائیں گے۔ اسرائیل کی 500 کمپنیوں نے متحدہ عرب امارات میں مشترکہ سرمایہ کاری کے لئے پہلے سے درخواستیں جمع کروا دی ہیں۔
متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ دوستی کے معاہدے کو احترام کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے اور دونوں ملکوں کو امید ہے کہ دوستی کے نئے معاہدے سے کاروباری و تجارتی شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری ہو گی۔