آرمینیا اور آذربائیجان میں متنازع علاقے نگورنو کاراباخ پر جاری جنگ میں پاکستان نے آذربائیجان کی حمایت کا اعلان کیا جس کے بعد آذربائیجان میں پاکستانی پرچم کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔
27 ستمبر سے جاری جھڑپوں میں دونوں اطراف کے سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ
ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں، نگورنو کاراباخ میں جنگ بندی کے باوجود حملوں کا سلسلہ جاری ہے، آذربائیجان اور آرمینیا نے ایک دوسرے پر تازہ حملوں کا الزام بھی لگایا ہے۔
پاکستانی قوم کی جانب سے آذربائیجان کے لیے بے لوث محبت نے آذری قوم کا دل جیت لیا ہے۔ جنگ کے آغاز کے بعد آذربائیجان کے دارلحکومت باکو میں رہائشی مکانات پر پاکستان اور ترکی کے پر چم آویزاں کیے گئے ہیں۔
حال ہے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے وڈیو شئیر کی جس میں باکو کی سڑکوں پر گاڑیوں پر اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان، آذربائیجان اور ترکی کے پرچم لہرا رہے ہیں۔