پاکستان: بلیو ورلڈ سٹی کا گولڈ میڈلز جیتنے پر ارشد ندیم اور محمد نوح دستگیر بٹ کو ایک ایک کنال کا پلاٹ دینے کا اعلان

کامن ویلتھ گیمز2022 کے جیولین تھرو اورویٹ لفٹرزمقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم اور محمد نوح دستگیر بٹ کو بلیو ورلڈ سٹی کی جانب سے سپورٹس ویلی میں ایک ،ایک کنال کارہائشی پلاٹ تحفے میں دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بلیو ورلڈ سٹی مینجمنٹ کے مطابق قومی ہیرو محمد نوح دستگیر بٹ اور ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز2022 میں گولڈ میڈلز جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا جس پر انہیں بلیو ورلڈ سٹی کی” سپورٹس ویلی” میں رہائشی پلاٹ تحفے میں دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے ارشد ندیم اور نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم اور نوح دستگیر بٹ نے اپنی محنت اور لگن سے نہ صرف کامن ویلتھ گیمز2022 میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیت کر ایک تاریخ رقم کی بلکہ وطن عزیز کے دیگر کھلاڑیوں کو بھی یہ پیغام دیا کہ خلوص نیت سے مقابلہ کرکے ہر میدان میں سبز ہلالی پرچم لہرایا جا سکتا ہے۔ پاکستان کے پجھترویں یوم آزادی سے چند روز قبل اس تاریخی فتح نے یوم آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے۔
سی ای او بلیو ورلڈ سٹی چوہدری ندیم اعجاز نے کہا کہ ارشد ندیم اورمحمد نوح دستگیر بٹ نے انتہائی مشکل حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے نہ صرف عالمی مقابلوں کے لئے خود کو تیار کیا بلکہ ملک کے لئے گولڈ میڈلز جیت دیگر نوجوانوں کو بھی مشکلات میں سے فتح کا راستہ نکالنے کا عزم دیا ہے۔ ارشد ندیم اور محمد نوح دستگیر بٹ کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں بلیو ورلڈ سٹی کی سپورٹس ویلی میں ایک ،ایک کنال کا رہائشی پلاٹ بطور تحفہ دے رہے ہیں۔ بلیو ورلڈ سٹی ملک میں عالمی معیار کے مطابق کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے، اسی مقصد کے لئے ہم سپورٹس ویلی میں پاکستان کے سب سے بڑےکرکٹ اسٹیڈیم سمیت دیگر سپورٹس ٹریکس اور کورٹس متعارف کروانے کا اعلان بھی کر چکےہیں۔

Read Previous

ترکیہ: ایجیئن شہر 91 ویں بین الاقوامی ٹریڈ فئیر کی میزبانی کے لیے تیار

Read Next

ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستانی وزیراعظم

Leave a Reply