turky-urdu-logo

پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن اور خوشحالی کے لیے بلوچستان میں اپنی خدمات پیش کرتے رہیں گے،آرمی چیف آف پاکستان

آرمی چیف آف پاکستان جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران سیکیورٹی کی صورتحال اور صوبے کی سماجی و اقتصادی ترقی اور زراعت کی صلاحیت میں پاک فوج کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

جنرل عاصم منیر نے شہدا کے مقامی عمائدین، کسانوں اور خاندانوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہدا کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ان کی سلامتی اور فلاح و بہبود کے لیے فوج کی بے مثال حمایت کا یقین دلایا۔ شہداء کے لواحقین میں امدادی چک بھی تقسیم کیے۔

آرمی چیف آف پاکستان نے گرین پاکستان انیشیٹو کے لئے کہا کہ کسانوں کو ہر قسم کی زرعی سہولیات فراہم کی جائیں گی جن میں آسان زرعی قرضوں کی فراہمی، بیج، کھاد، سولر ٹیوب ویل اور ماہرین زراعت کی رہنمائی شامل ہے، تاکہ وہ اپنی زمینیں کاشت کر سکیں

بعد ازاں جنرل عاصم منیر نے کیڈٹ کالج آواران کے افتتاح کے موقع پر فیکلٹی ممبران اور طلباء سے بات چیت کی۔ آرمی چیف نے علاقے کے لوگوں کے لیے بلوچستان میں ایک اور کیڈٹ کالج کے قیام کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج متعلقہ سول محکموں کے ساتھ مل کر بلوچستان میں ترقیاتی اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔

Alkhidmat

Read Previous

انقرہ:خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سفارتخانہ پاکستان میں تقریب کا اہتمام

Read Next

ترکیہ اب تک غزہ کے لیے 40,000 ٹن انسانی امداد بھیج چکا ہے،صدر ایردوان

Leave a Reply